2025

مسجد کے آداب

مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان

مسئلہ :(۵۲)  اگر کسی شخص کی گھڑی ،چشمہ یاکوئی اور شيٴ مسجد سے باہر گم ہوگئی ہو، تومسجد میں اس کا اعلان کرنا جائز نہیں ہے، کیوں کہ یہ احترامِ مسجد کے خلاف ہے،آپ ا نے ارشاد فرمایا : جو کسی شخص کو سنے کہ وہ مسجد میں گمشدہ چیز کو تلاش کرتاہے ،توچاہیے کہ […]

مسجد کے آداب

مسجد میں دنیوی باتیں کرنا

مسئلہ :(۵۱) بلا ضرورت شرعیہ مسجد میں باتیں کرنا سخت گناہ ہے، نیزاس میں مسجد کی بے حرمتی ہے اس لئے یہ عمل مکروہ ہے(۱)، آپ ا کا ارشاد ہے: لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گاکہ وہ اپنے دنیوی معاملات کے متعلق مسجدوں میں بیٹھ کر گفتگو کریں گے ،تم ان کی ہم نشینی اختیار

نماز کےمکروہات

نمازی کی طرف رخ کرکے بیٹھنا

مسئلہ :(۵۰) اپنی سنن ونوافل سے فراغت کے بعد، کسی نماز پڑھنے والے کی طرف رخ کرکے بیٹھنا مکروہِ تحریمی ہے ،اور اسی طرح کسی کے عین چہرہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنا بھی مکروہِ تحریمی ہے، اور نماز واجب الاعادہ ہے۔  الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة

نماز کےمکروہات

 نماز میں جمائی لینا

مسئلہ:(۴۹) نماز میں جمائی لینا اصل میں غفلت، تھکان اور بے توجہی کی علامت ہے، اس لیے ممکن حد تک جمائی لینے سے بچنا چاہئے، مجبور ہوجائیں تو جمائی لیں، اور جمائی لیتے وقت منہ پر ہاتھ رکھ لیں، قیام کی حالت میں دایاں ہاتھ رکھیں، اور نماز کی دوسری حالتوں میں بایاں ہاتھ رکھیں،

نماز کےمکروہات

قیام میں ایک ہی قدم پرزور دے کر کھڑا ہونا

مسئلہ:(۴۸) قیام کی حالت میں یکے بعد دیگرے اس طرح، کہ درمیان میں سکون واطمینان اختیار نہ کرے ،کبھی دائیں اور کبھی بائیں پاوٴں پر زور ڈال کر کھڑا ہونا مکروہ ہے، لیکن اگر نماز طویل ہو اور بغرضِ استراحت ،کچھ دیر دائیں او رکچھ دیر بائیں پاوٴں پر سہارا لیکر کھڑا ہو تو مکروہ

نماز کےمکروہات

اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑا رہنا

مسئلہ :(۴۷) اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑا ہونا، سخت ناپسندیدہ اور مکروہِ تحریمی ہے ، کیوں کہ آپ نے ہمیں صفوں میں مل کر کھڑے ہونے ،اور خلاء کوپر کرنے کا حکم بصورتِ امر فرمایا ہے ،اور فقہ کا قاعدہٴ مسلمہ ہے: ” الأمر للوجوب“کہ امر وجوب کے لئے ہوتاہے

نماز کےمکروہات

چٹائی کی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا

مسئلہ :(۴۶) اکثر لوگ حصولِ ثواب کی نیت سے چٹائی کی ٹوپیاں نمازیوں کے استعمال کے لیے مسجدوں میں رکھتے ہیں ،چونکہ انسان انہیں پہن کر دیگر مجالس میں جانا پسند نہیں کرتا، بلکہ معیوب سمجھتا ہے ،اس لیے یہ ٹوپیاں ثیابِ بذلہ کے حکم میں ہیں، لہٰذا ایسی ٹوپیاں پہن کر نماز پڑھنا مکروہ

نماز کےمکروہات

نماز میں آستین اتارنا

مسئلہ :(۴۵) اگر کوئی شخص رکعت کے فوت ہونے کے ڈرسے جلدی جلدی جماعت میں شامل ہوگیا ، اور آستینیں اوپر چڑھی رہ گئیں ، تو اس کے لئے افضل یہ ہے کہ اپنی آستینیں کچھ قیام میں ،کچھ رکوع میں ،کچھ قومہ میں، کچھ سجدہ میں اور کچھ جلسہ میں عملِ قلیل سے اُتارلے

نماز کےمکروہات

مقتدی کا امام سے پہلے سلام پھیرنا

مسئلہ :(۴۴) مقتدی کا امام کے سلام سے پہلے عمداً بلا ضرورت سلام پھیرنا، واجبِ متابعتِ امام (امام کی پیروی کا واجب ہونا)کے ترک کی وجہ سے مکروہِ تحریمی ہے ،اور اس صورت میں اعادہٴ نماز(نماز کا لوٹانا) مبنی بر احتیاط ہوگا ،لیکن اگر مصلی کا سلام پھیرنا ضرورت کی وجہ سے ہو مثلاً: حدث

نماز کےمکروہات

 گھٹیا لباس پہن کر نماز پڑھنا

مسئلہ:(۴۳) جس لباس کو پہن کر انسان بازار جانا ،یا شادی غمی کی مجالس میں شرکت کرناپسند نہ کرتا ہو بلکہ معیوب سمجھتا ہو ،مثلاً نائٹی اور لنگی (جو رات میں پہن کر سونے کیلئے مخصوص ہوتی ہے) پہن کر نماز پڑھنا مکروہِ تنزیہی ہے ۔ الحجة علی ما قلنا :  ما في ” القرآن

Scroll to Top