مايو 2025

قرأت

نماز میں جہروسِرّ کی حد

مسئلہ :(۱۱) اگر کوئی شخص نماز میں اتناآہستہ قرآن کریم پڑھے کہ حروف صحیح ادا ہوجائیں ،لیکن وہ خود نہ سن سکے تو مفتیٰ بہ قول کے مطابق، اس کی نماز درست نہیں ہو گی، کیوں کہ سِرّکی حد یہ ہے کہ آدمی ایسی آواز میں قرأت کرے کہ وہ خود اسے سن سکے، محض […]

Uncategorized

اذان کے وقت سلام کا جواب دینا

مسئلہ :(۱۰) اذان کے وقت سلام کا جواب دینا واجب نہیں ،کیوں کہ اذان کا جواب ذکر ہے،اور ذکر ودعا اورتسبیح وغیرہ کی حالت میں اگر سلام کیا جائے،تو اس کا جواب دینا واجب نہیں ہوتا ،لیکن جوابِ اذان سے فارغ ہوکر سلام کا جواب دینا مناسب ہے ،اور جو شخص جوابِ اذان میں مشغول

Uncategorized

اذان کے وقت ذکریاتلاوت کرنا

مسئلہ :(۹)   جو شخص بوقتِ اذان مسجد میں تلاوت یاذکر میں مشغو ل ہو، اس کے لئے تلاوت یا ذکر کو چھوڑ کر اذان کی طرف متوجہ ہونا ،اور اس کا جواب دینامستحب ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” تبیین الحقائق “ : ولا ینبغي أن یتکلم السامع فی الأذان والاقامة ،

Uncategorized

اذان کے بعد ادھر ادھرکھڑے ہو کر باتیں کرنا

مسئلہ :(۸)  اذان کے بعد نماز کے لیے مسجد کی طرف چل دینا واجب ہے، کیوں کہ عام مشائخ کے نزدیک نماز با جماعت واجب ہے (۱)،اور ہر ایساکام جو ترکِ واجب کا سبب ہو وہ مکروہ تحریمی ہوتا ہے، اس لئے اذان کے بعد اِدھر اُدھر کھڑے ہو کر، اس طرح باتوں میں مشغول

Uncategorized

بارش میں راستوں اور سڑکوں کا پانی اور کیچڑ

مسئلہ :(۷) بارش میں سڑکوں اورراستوں پر جو کیچڑ یاپانی موجودہوتاہے ،وہ عموماً ناپاک نہیں ہوتا، اس لیے اگر وہ بدن یاکپڑے وغیرہ پر لگ جائے تو بدن یاکپڑا ناپاک نہیں ہوگا، ہاں اگر اس کا ناپاک ہونا غالب ہو ،مگر ناپاکی کاکوئی اثر دکھائی نہ دے ،اور اس طرح کاپانی یاکیچڑ بلاقصد وارادہ بدن

Uncategorized

نمازمیں گھموری یعنی گرمی کا دانہ کھجلانا

مسئلہ :(۶) اگر کسی شخص کو گھموری نکل آئے، اوروہ بحالت نماز اسے کھجلائے ،جس کی وجہ سے اس سے پانی نکل کر، جسم کے ایسے حصہ کی طرف بہہ جائے،جس کا وضویا غسل میں دھونا فرض ہے، تو اس کی نماز فاسد ہوجائے گی ،اور دوبارہ وضو کرنا بھی لازم ہوگا ۔ الحجة علی

Uncategorized

وضو کے بعد آسما ن کی طرف نظر اٹھانا

مسئلہ :(۵)  وضو سے فراغت کے بعد دعاء پڑھنا : ” أشہد أن لا إله إلا اللہ ، وأشہد أن محمدًا عبدہ ورسوله ، أللہم اجعلني من التوابین واجعلني من المتطہرین “وغیرہ احادیث نبویہ صحیحہ سے ثابت ہے(۱) ،البتہ بوقتِ دعا نظر الی السماء یعنی آسمان کی طرف دیکھنااور اشارہ بالسبابہ یعنی شہادت کی انگشت

عقائد

مکان،دکان اورگاڑیوں کے اندر تعویذات

مسئلہ :(۴) آج کل بہت سے لوگ اپنے مکانوں ،دوکانوں اور گاڑیوں کے اندر یاباہر بدنظری یا حسد سے بچنے کے لئے تعویذات لٹکاتے ہیں ،ان کی دوقسمیں ہیں : قسم اول جائز ،قسم دوم ناجائز۔ قسم اول :(۱)تعویذ کلام الٰہی ،اسماء الٰہی اورصفات الٰہی سے ہو ۔  (۲)عربی زبان میں ہو، اور ایسے کلمات

عقائد

بدشگونی اوربدفالی جیسے قبیح توہمات

مسئلہ :(۳)   آج کل بدشگونی اوربدفالی کے بعض قبیح توہمات معاشرے میں پھیلے ہوئے ہیں ،جیسے ماہ صفر میں شادی کرنے کومنحوس سمجھنا،شادی کے وقت ”قمر در عقرب “والی تاریخ کومنحوس سمجھنا،سنیچر یابدھ کومنحوس سمجھنا،غیر شادی شدہ لڑکایا لڑکی کے دیگچی یابھگونے میں کھانے سے ان کی شادی میں بارش ہونے کا شگون لینا، اسی

عقائد

”ستاروں کی دنیا “نامی کالم سے بھوشّیہ معلوم کرنا

مسئلہ :(۲)    آج کل معیار ی اخبارات ورسائل میں” ستاروں کے کھیل “یا ”ستاروں کی دنیا “کے نام سے کالم جاری ہوتے ہیں ،جن میں غیبی حالات اور بھوشّیے بتلائے جاتے ہیں ،ہزاروں لوگ اس سے اپنی قسمت کا حال معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،بعض نجومی او رجوتشی لوگوں کے ہاتھ کی

Scroll to Top