قعدہ ٴاخیرہ میں مسبوق صرف التحیات پڑھے
مسئلہ :(۲۰) مسبوق امام کے قعدہ ٴاخیرہ میں صرف التحیات پڑھے،درودشریف اور دعاء ماثورہ نہ پڑھے، بلکہ بہتریہ ہے کہ التحیات کو ٹھہرٹھہرکر پڑھے ،تا کہ امام کے سلام پھیرنے تک فارغ ہو، یاپھر التحیات سے فارغ ہوکر خاموش رہے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : […]
