مايو 2025

نماز کےمکروہات

نمازی کی طرف رخ کرکے بیٹھنا

مسئلہ :(۵۰) اپنی سنن ونوافل سے فراغت کے بعد، کسی نماز پڑھنے والے کی طرف رخ کرکے بیٹھنا مکروہِ تحریمی ہے ،اور اسی طرح کسی کے عین چہرہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنا بھی مکروہِ تحریمی ہے، اور نماز واجب الاعادہ ہے۔  الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة […]

نماز کےمکروہات

 نماز میں جمائی لینا

مسئلہ:(۴۹) نماز میں جمائی لینا اصل میں غفلت، تھکان اور بے توجہی کی علامت ہے، اس لیے ممکن حد تک جمائی لینے سے بچنا چاہئے، مجبور ہوجائیں تو جمائی لیں، اور جمائی لیتے وقت منہ پر ہاتھ رکھ لیں، قیام کی حالت میں دایاں ہاتھ رکھیں، اور نماز کی دوسری حالتوں میں بایاں ہاتھ رکھیں،

نماز کےمکروہات

قیام میں ایک ہی قدم پرزور دے کر کھڑا ہونا

مسئلہ:(۴۸) قیام کی حالت میں یکے بعد دیگرے اس طرح، کہ درمیان میں سکون واطمینان اختیار نہ کرے ،کبھی دائیں اور کبھی بائیں پاوٴں پر زور ڈال کر کھڑا ہونا مکروہ ہے، لیکن اگر نماز طویل ہو اور بغرضِ استراحت ،کچھ دیر دائیں او رکچھ دیر بائیں پاوٴں پر سہارا لیکر کھڑا ہو تو مکروہ

نماز کےمکروہات

اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑا رہنا

مسئلہ :(۴۷) اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑا ہونا، سخت ناپسندیدہ اور مکروہِ تحریمی ہے ، کیوں کہ آپ نے ہمیں صفوں میں مل کر کھڑے ہونے ،اور خلاء کوپر کرنے کا حکم بصورتِ امر فرمایا ہے ،اور فقہ کا قاعدہٴ مسلمہ ہے: ” الأمر للوجوب“کہ امر وجوب کے لئے ہوتاہے

نماز کےمکروہات

چٹائی کی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا

مسئلہ :(۴۶) اکثر لوگ حصولِ ثواب کی نیت سے چٹائی کی ٹوپیاں نمازیوں کے استعمال کے لیے مسجدوں میں رکھتے ہیں ،چونکہ انسان انہیں پہن کر دیگر مجالس میں جانا پسند نہیں کرتا، بلکہ معیوب سمجھتا ہے ،اس لیے یہ ٹوپیاں ثیابِ بذلہ کے حکم میں ہیں، لہٰذا ایسی ٹوپیاں پہن کر نماز پڑھنا مکروہ

نماز کےمکروہات

نماز میں آستین اتارنا

مسئلہ :(۴۵) اگر کوئی شخص رکعت کے فوت ہونے کے ڈرسے جلدی جلدی جماعت میں شامل ہوگیا ، اور آستینیں اوپر چڑھی رہ گئیں ، تو اس کے لئے افضل یہ ہے کہ اپنی آستینیں کچھ قیام میں ،کچھ رکوع میں ،کچھ قومہ میں، کچھ سجدہ میں اور کچھ جلسہ میں عملِ قلیل سے اُتارلے

نماز کےمکروہات

مقتدی کا امام سے پہلے سلام پھیرنا

مسئلہ :(۴۴) مقتدی کا امام کے سلام سے پہلے عمداً بلا ضرورت سلام پھیرنا، واجبِ متابعتِ امام (امام کی پیروی کا واجب ہونا)کے ترک کی وجہ سے مکروہِ تحریمی ہے ،اور اس صورت میں اعادہٴ نماز(نماز کا لوٹانا) مبنی بر احتیاط ہوگا ،لیکن اگر مصلی کا سلام پھیرنا ضرورت کی وجہ سے ہو مثلاً: حدث

نماز کےمکروہات

 گھٹیا لباس پہن کر نماز پڑھنا

مسئلہ:(۴۳) جس لباس کو پہن کر انسان بازار جانا ،یا شادی غمی کی مجالس میں شرکت کرناپسند نہ کرتا ہو بلکہ معیوب سمجھتا ہو ،مثلاً نائٹی اور لنگی (جو رات میں پہن کر سونے کیلئے مخصوص ہوتی ہے) پہن کر نماز پڑھنا مکروہِ تنزیہی ہے ۔ الحجة علی ما قلنا :  ما في ” القرآن

نماز کےمکروہات

نمازمیں اپنے کپڑے درست کرنا

مسئلہ :(۴۲) نمازی کا سجدہ میں جاتے وقت شلوار یا پاجا مہ کواوپر اٹھا نا، یا رکوع سے اٹھنے کے بعد قمیص کو درست کرنا ،بلا ضرورت وبلا عملِ کثیر ہو تو مکروہ تحریمی ہے ، اور ضرورتاً ہو توبلا کراہت جائز ہے ، اور اگر عملِ کثیر سے ہوتو مفسدِ صلوٰة ہے ۔ الحجة

نماز کےمکروہات

نمازی کے سامنے سے گزرنے کی حد

مسئلہ :(۴۱)  اگرکوئی شخص میدان یا بڑی مسجد ( جس کارقبہ”۴۵۱ء۳۳۴“ مربع میٹر ہو) میں نماز پڑھ رہا ہو تو دوصف ،یعنی تقریباً آٹھ فٹ چھوڑ کر اس کے آگے سے گزرناجائز ہے ،اور چھوٹی مسجد (جس کا رقبہ بڑی مسجد کے بیان کردہ رقبہ سے کم ہو)میں مطلقاً گزرنے کی اجا زت نہیں ہے

Scroll to Top